![رابطہ عالم اسلامی کی ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملے اور بے گھر افراد کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت](/sites/default/files/alrabtt-tdyn-asthdaf-mjm-nasr-bkhan-ywns-ur.jpg)

رابطہ عالم اسلامی کی ناصر میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فضائی حملے اور بے گھر افراد کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے، غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے مقامات پر حملوں، نیز غزہ میں انسانی امداد، پناہ گاہوں کی تعمیر کے لیے درکار سامان اور طبی امدادی سامان کے داخلے پر اسرائیل کی جانب سے عائد پابندیوں کے تسلسل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اسرائیل کی ان قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی، جو غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں تمام دینی اقدار، بین الاقوامی قوانین اور انسانی روایات کی خلاف ورزی ہیں، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع امن منصوبے سمیت قیامِ امن کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر العیسی نے اس امر کی فوری ضرورت پر زور دیا کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مملکتِ سعودی عرب، ہ مملکتِ اردن، متحدہ عرب امارات، جمہوریہ الجزائر، جمہوریہ انڈونیشیا، اسلامی جمہوریہ پاکستان، جمہوریہ ترکیہ، جمہوریہ لبنان، جمہوریہ جبوتی، جمہوریہ سوڈان، وفاقی جمہوریہ صومالیہ، سلطنتِ عمان، ریاستِ فلسطین، ریاستِ قطر، ریاستِ کویت، ریاستِ لیبیا، عرب جمہوریہ مصر اور اسلامی جمہوریہ موریتانیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان کو بھرپور سراہتے ہوئے اس کی مکمل تائید کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ ان ممالک کی غیر متزلزل یکجہتی، ان کی مشکلات اور مصائب میں کمی لانے کی کوششوں اور ان کے جائز حقوق کے لیے مستقل حمایت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

**Post date** سنیچر, 14 November 2026

ٹیگز[آفیشل بیانات](/ur/official-press-releases)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fthemwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-nasr-myddykl-kmplyks-pr-asrayyly-fdayy-hmly-awr-ghr-afrad-ky-pnah-gahwn-kw&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D9%86%D8%A7%D8%B5%D8%B1%20%D9%85%DB%8C%DA%88%DB%8C%DA%A9%D9%84%20%DA%A9%D9%85%D9%BE%D9%84%DB%8C%DA%A9%D8%B3%20%D9%BE%D8%B1%20%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%20%D9%81%D8%B6%D8%A7%D8%A6%DB%8C%20%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92%20%D8%A7%D9%88%D8%B1%20%D8%A8%DB%92%20%DA%AF%DA%BE%D8%B1%20%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF%20%DA%A9%DB%8C%20%D9%BE%D9%86%D8%A7%DB%81%20%DA%AF%D8%A7%DB%81%D9%88%DA%BA%20%DA%A9%D9%88%20%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81%20%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)