![رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی شدید مذمت](/sites/default/files/rabth-alm-aslamy-ny-skht-tryn-alfaz-myn-mqbwdh-mghrby-knary-myn-flstynywn-ky-khlaf-asray-yly-abadkarwn-ky-mslsl-jarhanh-karrway-ywn.jpg.jpeg) رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے سخت ترین الفاظ میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کی مسلسل جارحانہ کارروائیوں کی مذمت کی ہے، جن میں تازہ ترین واقعات ”جلجلیا“ گاؤں کی جامع مسجد اور ”رام اللہ“ کے شمال میں واقع مسجد الفاروق پر حملے شامل ہیں۔
رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے فلسطینیوں، ان کی املاک اور مقدسات کے خلاف آبادکاروں کی جانب سے جاری بڑھتے ہوئے تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں عبادت گاہوں کے تقدس، اور تمام بین الاقوامی و انسانی قوانین اور روایات کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بنتے ہیں۔
ڈاکٹر العیسی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ان حملوں کے خلاف فوری اور سنجیدہ موقف اختیار کرے۔ آپ نے اس حوالے سے مملکت سعودی عرب، اردن ، متحدہ عرب امارات، ریاستِ قطر، جمہوریہ انڈونیشیا، جمہوریہ پاکستان، جمہوریہ مصر اور جمہوریہ ترکیہ کے مشترکہ مؤقف کو سراہا، جس میں مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں تمام اسرائیلی خلاف ورزیوں کے سد باب ، فلسطینی عوام اور ان کے مقدرات و مقدسات کے تحفظ کے لیے مضبوط یکجہتی کے اظہار، اور ان کے جائز قومی حقوق کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے، جن میں سرفہرست بین الاقوامی قراردادوں اور دو ریاستی حل کے مطابق ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حق شامل ہے۔

Post date

06/19/2026 - 14:16 -

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fthemwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-janb-sy-mqbwdh-mghrby-knary-myn-flstynywn-ky-khlaf-abadkarwn-ky-brrhty-hwyy&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8%20%D8%B3%DB%92%20%D9%85%D9%82%D8%A8%D9%88%D8%B6%DB%81%20%D9%85%D8%BA%D8%B1%D8%A8%DB%8C%20%DA%A9%D9%86%D8%A7%D8%B1%DB%92%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D9%81%D9%84%D8%B3%D8%B7%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%88%DA%BA%20%DA%A9%DB%92%20%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81%20%D8%A2%D8%A8%D8%A7%D8%AF%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%A8%DA%91%DA%BE%D8%AA%DB%8C%20%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%8C%20%D8%AC%D8%A7%D8%B1%D8%AD%DB%8C%D8%AA%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)