![رابطہ عالم اسلامی کی حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت](/sites/default/files/byan-dwan-ly-mkt-walmdynt-ur.png)

رابطہ عالم اسلامی کی حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان میزائلوں کو فضا ہی میں روکنے کے دوران ان کے کچھ حصے  مقدس دار الحکومت  کے وادی المغمس میں گرے، جبکہ میزائلوں کو روکنے کے نتیجے میں بکھرنے والے بعض ٹکڑے ضلع جدہ کے  محلہ النزهہ، ضلع طائف  کے وادی جلیل اور ضلع رابغ کے  مرکز مستورہ میں گرے۔ یہ مذموم حملہ سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل جارحیت اور اس کے دائرے کو حرمین شریفین تک پھیلانے کا تسلسل ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے حوثی جماعت کے دہشت گردانہ طرزِ عمل اور اس کے مقدس مقامات کی حرمت پامال کرنے والے حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے دو ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو خطرناک طور پر مشتعل کرنے اور ہمارے دینِ حنیف کی اقدار اور بنیادی انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یہ وہ گروہ ہے جس نے اپنا نام ’’انصار اللہ‘‘ رکھا ہے، لیکن اس کے اعمال ایسے دہشت گردانہ طرزِ عمل کی عکاسی کرتے ہیں جو دینی حرمتوں، ایمانی و انسانی جذبات کو پامال کرتا ہے۔ اس کی مسلسل دہشت گردانہ کارروائیوں کا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نصرت سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ دین و مسلمانوں سے غداری اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات سے  صریح انحراف ہے۔

ڈاکٹر العیسی نے رابطہ کے تمام عالمی اداروں، اکیڈمیوں اور کونسلوں، نیز اس کے پلیٹ فارم سے وابستہ تمام مسلم اقوام کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ رابطہ دہشت گرد حملہ آوروں کو روکنے، مقدس مقامات کی حرمت اور پُرامن شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے کیے جانے والے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ سعودی عرب کو ان مجرموں پر نصرت عطا فرمائے جنہوں نے دین کی حرمت اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ہے،اور اس کی سرزمین، قیادت اور عوام کو ہر قسم کے شر اور مکروہ سے محفوظ رکھے۔

**Post date** اتوار, 25 October 2026

ٹیگز[آفیشل بیانات](/ur/official-press-releases)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fthemwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-hwthy-dhsht-grd-mlyshya-ky-janb-sy-mkh-mkrmh-awr-mdynh-mnwrh-kw-nshanh-bnany-ky&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C%20%D8%AF%DB%81%D8%B4%D8%AA%20%DA%AF%D8%B1%D8%AF%20%D9%85%D9%84%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D8%A7%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8%20%D8%B3%DB%92%20%D9%85%DA%A9%DB%81%20%D9%85%DA%A9%D8%B1%D9%85%DB%81%20%D8%A7%D9%88%D8%B1%20%D9%85%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%81%20%D9%85%D9%86%D9%88%D8%B1%DB%81%20%DA%A9%D9%88%20%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81%20%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)