![رابطہ عالم اسلامی کی فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی سے متعلق اسرائیلی بیانات کی شدید مذمت](/sites/default/files/rabth-alm-aslamy-ky-flstyny-wam-ky-jbry-by-dkhly-sy-mt-lq-asray-yly-byanat-ky-shdyd-mdhmt-jpg.jpeg) رابطہ عالم اسلامی کی فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی سے متعلق اسرائیلی بیانات کی شدید مذمت

مکہ مکرمہ:

رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی وزیر قومی سلامتی اتمار بن گویر اور اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کی جانب سے فلسطینی عوام کو غزہ سے بے دخل کرنے سے متعلق جاری کیے گئے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جن میں فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے جبراً نکالنے کے منصوبے اور طریقۂ کار پیش کیے گئے ہیں۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان مسترد اور قابلِ مذمت بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیل کی جانب سے تمام بین الاقوامی وانسانی قوانین اور روایات کی خلاف ورزی اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کا تسلسل ہیں۔

ڈاکٹر العیسی نے عالمی برادری سے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرنے، تمام اسرائیلی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں کسی نئے آبادیاتی یا جغرافیائی حقائق کو مسلط کرنے کی اسرائیلی کوششوں کو ناکام بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس ضمن میں مملکتِ سعودی عرب، مملکتِ اردن، متحدہ عرب امارات، جمہوریہ انڈونیشیا، اسلامی جمہوریہ پاکستان، جمہوریہ ترکیہ، ریاستِ قطر اور جمہوریہ مصر کے وزرائے خارجہ کے جاری کردہ بیان کو بھرپور سراہا، نیز فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی مضبوط یکجہتی اور ان کے جائز حقوق، بالخصوص دو ریاستی حل اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے حق کی مستقل حمایت کو سراہا، جسے انہوں نے خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ قرار دیا۔

**Post date** اتوار, 6 September 2026 -

ٹیگز[آفیشل بیانات](/ur/official-press-releases)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fthemwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ky-flstyny-wam-ky-jbry-dkhly-sy-mtlq-asrayyly-byanat-ky-shdyd-mdhmt&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D9%81%D9%84%D8%B3%D8%B7%DB%8C%D9%86%DB%8C%20%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AC%D8%A8%D8%B1%DB%8C%20%D8%A8%DB%92%20%D8%AF%D8%AE%D9%84%DB%8C%20%D8%B3%DB%92%20%D9%85%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82%20%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%20%D8%A8%DB%8C%D8%A7%D9%86%D8%A7%D8%AA%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%B4%D8%AF%DB%8C%D8%AF%20%D9%85%D8%B0%D9%85%D8%AA)