![رابطہ عالم اسلامی کا انڈونیشیا میں زلزلوں کے متاثرین سے اظہارِ تعزیت ](/sites/default/files/indo-ur.jpg) رابطہ عالم اسلامی کا انڈونیشیا میں زلزلوں کے متاثرین سے اظہارِ تعزیت
مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے ملک کے متعدد علاقوں میں آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر جمہوریہ انڈونیشیا کی حکومت اور عوام، نیز جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے اس المناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں اور تمام انڈونیشی عوام کے ساتھ رابطہ کی مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ رابطہ اس سانحے کے اثرات کو کم کرنے میں معاونت کے لیے اپنی تمام دستیاب صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ ڈاکٹر العیسی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔

**Post date** اتوار, 16 August 2026 -

ٹیگز[آفیشل بیانات](/ur/official-press-releases)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fthemwl.org%2Fur%2Frabth-alm-aslamy-ka-anddwnyshya-myn-zlzlwn-ky-mtathryn-sy-azhari-tzyt&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%D8%A7%20%D8%A7%D9%86%DA%88%D9%88%D9%86%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D8%A7%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%B2%D9%84%D8%B2%D9%84%D9%88%DA%BA%20%DA%A9%DB%92%20%D9%85%D8%AA%D8%A7%D8%AB%D8%B1%DB%8C%D9%86%20%D8%B3%DB%92%20%D8%A7%D8%B8%DB%81%D8%A7%D8%B1%D9%90%20%D8%AA%D8%B9%D8%B2%DB%8C%D8%AA%20)