رابطہ عالم اسلامی کے عزت مآب سیکرٹری جنرل کا نیوزی لینڈ میں نمازیوں پر دہشت گرد حملہ پر مذمتی بیان

یہ وحشیانہ دہشت گرد کاروائی متوازی انتہا پسندی میں دشمنی اورنفرت کی بھیانک ترین  تصویر کی عکاسی اور  داعش اور القاعدہ کی خونخواری کی مانند ہے۔

مکہ  مکرمہ :

رابطہ عالم اسلامی نے نیوزی لینڈ کے بعض مساجد  پر  دہشت گرد حملوں  کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے  والوں پر  شدید افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعہ کی مذمت کی،ایسے  وقت میں جب دنیا کو محبت  یکجہتی اور امن وامان کی بے حد ضرورت ہے یہ واقعہ دشمنی اور نفرت کی بھیانک ترین  تصویرکی عکاسی کرتا ہے ۔
رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور  چیئرمین عالمی ادارہ برائے علمائے مسلمین  شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی  کی طرف سے بیان میں کہاگیا کہ  اس  و حشیانہ   کاروائی    کو بھی اسی پیرائے میں دیکھا جائے  جس سے  داعش اور القاعدہ   کی خونخوار دہشت گردی کو دیکھاجاتاہے ۔جبکہ رابطہ کی ہمیشہ یہ کوشش  رہی ہے کہ انتہا پسندی اور اس کے ردّ عمل میں  متوازی انتہاپسندی کا مقابلہ کیا جائے اور اس کے لئے ایسے قوانین وضع کئے جائیں جو ہر طرح کے اشتعال انگیزی   اور نفرت پر پابندی لاگو کرے  ۔ان میں مذہبی اور نسلی توہین کے اسالیب ہیں۔
سیکرٹری جنرل کے بیان میں انتباہ کیا گیا اس طرح کے  بزدلانہ دہشت گرد واقعات      ہر ایک کو اپنا الگ اور مستقل راستہ انتخاب کرنے کی طرف حوصلہ افزائی کرکے انسانی اور اخلاقی اقدار پر نسلوں کی تربیت میں حائل بنتے ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ضروری ہے کہ آزادی کو قانون اور اخلاقی دائرے میں پابند رکھتے ہوئے  اس جیسے افکار کی افزائش سے دور رکھاجائے جس نے بے دردی سے  تمام قدروں کو روندتے ہوئے معصوم جانوں کے ساتھ کھیلا اور اس کی انتہاپسندانہ سوچ اس مجرمانہ واقعے کے عواقب کو اس کے حقد اور نفرت کے رد  عمل سے تعبیر کرتے ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے نیوزی لینڈ حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت اس واقعے کے ذمہ داران سے عدالتی کاروائی میں دہشت گردوں کی طرح پیش آئے گی اور جو بھی اس واقعے کے پیچھے ہے ان کا سراغ لگائے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ ہو۔
ڈاکٹر العیسی نے اللہ تعالی سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت ورحمت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی  دعا فرمائی۔
 

رابطہ عالم اسلامی کے عزت مآب سیکرٹری جنرل کا نیوزی لینڈ میں نمازیوں پر دہشت گرد حملہ پر مذمتی بیان

 

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز