![’’جامع تصورِ شہریت سے متعلق درست شعور کا فروغ‘‘:  یہ اقدام غیر مسلم اکثریتی ممالک میں رابطہ عالم اسلامی کی اہم کاوشوں میں شامل ہے۔](/sites/default/files/img_4299.jpeg) ’’جامع تصورِ شہریت سے متعلق درست شعور کا فروغ‘‘:

یہ اقدام غیر مسلم اکثریتی ممالک میں رابطہ عالم اسلامی کی اہم کاوشوں میں شامل ہے۔

یہ تمام اقدامات میثاق مکہ مکرمہ کے مضامین کوعملی جامہ پہنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور ان کی مکمل منصوبہ بندی وعمل درآمد متعلقہ حکومتوں، عمومی مذہبی قیادت، بالخصوص اسلامی قیادت، اور مختلف سماجی اداروں کے ساتھ براہِ راست ہم آہنگی کے ذریعے مؤثر، قابلِ پیمائش اور اعلانیہ مشترکہ پروگراموں کی صورت میں انجام پاتا ہے۔

اس سلسلے میں رابطہ عالم اسلامی کی ان کاوشوں کو عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر سراہا اور انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے، جس میں حکومتی، پارلیمانی اور عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارمز بھی شامل ہیں۔

رابطہ کے اس باوقار اور اہم کردار نے اسلام کی رواداری اور مسلمانوں کی اعلیٰ فہم وفراست کا عملی ثبوت پیش کیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دین کی اقدار کی بہترین ترجمانی کی، جس کے نتیجے میں وہ، اللہ کے فضل سے، اپنے ممالک کا ایک ایسا سرگرم قومی حصہ بن چکے ہیں جن پر خود ان کے وطن کو خاص طور پر اور تمام مسلمانوں کو عام طور پر فخر ہے۔

یہی وہ اسلامی اقدار ہیں، جو ہمارے دینِ حنیف کی حقیقی تصویر پیش کرتی ہیں، اور نام نہاد ’’اسلاموفوبیا‘‘ کے نظریات، نعروں اور ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہراول دستے کا کام کرتی ہیں۔

![’’جامع تصورِ شہریت سے متعلق درست شعور کا فروغ‘‘:  یہ اقدام غیر مسلم اکثریتی ممالک میں رابطہ عالم اسلامی کی اہم کاوشوں میں شامل ہے۔](data:image/svg+xml;charset=utf-8,%3Csvg%20xmlns%3D'http%3A%2F%2Fwww.w3.org%2F2000%2Fsvg'%20viewBox%3D'0%200%201%201'%2F%3E "’’جامع تصورِ شہریت سے متعلق درست شعور کا فروغ‘‘:  یہ اقدام غیر مسلم اکثریتی ممالک میں رابطہ عالم اسلامی کی اہم کاوشوں میں شامل ہے۔")

گزشتہاگلا

Post date

06/25/2026 - 09:26 -

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fthemwl.org%2Fur%2Fjam-tswri-shhryt-sy-mtlq-drst-shwr-ka-frwgh-yh-aqdam-ghyr-mslm-akthryty-mmalk-myn-rabth-alm-aslamy&title=%E2%80%99%E2%80%99%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9%20%D8%AA%D8%B5%D9%88%D8%B1%D9%90%20%D8%B4%DB%81%D8%B1%DB%8C%D8%AA%20%D8%B3%DB%92%20%D9%85%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82%20%D8%AF%D8%B1%D8%B3%D8%AA%20%D8%B4%D8%B9%D9%88%D8%B1%20%DA%A9%D8%A7%20%D9%81%D8%B1%D9%88%D8%BA%E2%80%98%E2%80%98%3A%20%20%DB%8C%DB%81%20%D8%A7%D9%82%D8%AF%D8%A7%D9%85%20%D8%BA%DB%8C%D8%B1%20%D9%85%D8%B3%D9%84%D9%85%20%D8%A7%DA%A9%D8%AB%D8%B1%DB%8C%D8%AA%DB%8C%20%D9%85%D9%85%D8%A7%D9%84%DA%A9%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%A7%DB%81%D9%85%20%DA%A9%D8%A7%D9%88%D8%B4%D9%88%DA%BA%20%D9%85%DB%8C%DA%BA%20%D8%B4%D8%A7%D9%85%D9%84%20%DB%81%DB%92%DB%94)