خادم حرمین شریفین کی زیر سرپرستی مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے زیرِ سایہ اجتماع سے، محترم شیخ ڈاکٹر مبروک زید الخیر، ركن سپریم اسلامی کونسل جزائر ، کا رابطہ کانفرنس سے خطاب

خادم حرمین شریفین کی زیر سرپرستی مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے زیرِ سایہ اجتماع سے، محترم شیخ ڈاکٹر مبروک زید الخیر، ركن سپریم اسلامی کونسل جزائر ، کا رابطہ کانفرنس سے خطاب.کانفرنس(وحدت اسلامی)میں127 ممالک،28 اسلامی عناصر کے 1200 شخصیات کی شرکت.

محترم شیخ ڈاکٹر مبروک زید الخیر ركن سپریم اسلامی کونسل،جزائر وحدت اسلامی"گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"کانفرنس خطاب سے اقتباسات

رابطہ عالم اسلامی نے خادم حرمین شریفین کی زیر سرپرستی، اس ممتاز ثقافتی کانفرنس کے انعقاد کے لئے، اپنی تمام صلاحیتں بروئے کار لائی ہیں.

امت مسلمہ اپنی تاریخ میں بڑے مد وجذر اور نشیب وفراز سے گذری ہے اور ان مراحل سے ثابت قدمی، عظمت، ایمان اور اللہ کی امان سے گذرگئی.

وسطیت کے معتدل خطاب کے ماحول میں، ہم  یکجہتی کی توقعات رکھے ہوئے ہیں، جس سے دل ملے اور روح نے اسے قبول کیا.

اس طرح کی مناسبات، ہر آفت کا علاج، پھسلن سے حفاظت اور ہر طرح کے شگاف سے بچاؤ ہیں.

اسلام کی اصل اقدار نے، فکر کی تصحیح، اخلاق کی تہذیب اور ضمیر کو جگایا اور دعوت کو استقامت، نرمی اور یکجہتی کے لئے وقف کردیا.

اس اجتماع کی سرپرست مملکت سعودی عرب مبارکباد کی مستحق ہے.ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اس امت کی روح کی واپسی، شعور اجاگر کرنے، یک زبان ہونے، ان کی صفوں میں اتحاد،  حال میں راحت اور مستقبل کی تعمیر کے  اسباب مہیا فرمائے.

تاریخ سے استفادہ کے لئے، اسے شعور، احتیاط اور اس کے مقامِ عبرت کو چھوکر اسے جانچنا، پھر اجتہاد کے طریقہ کار کو استعمال کرکے، امت کی ترقی کے لئے اقدامات کرنے ہیں.

انسان میں سرمایہ کاری، اور بزرگوں کی حکمت اور نوجوانوں کے بلند خیالی پر اعتماد، ایک شعوری ذہن اور بے تاب شوق کے بناء ترقی کا باعث ہے.

ہمیں ملکوں کی ترقی اور ان کے استقرار کے لئے، اور امت کی قربت اور یکجہتی کے لئے، اتحاد وحکمت کے ساتہ، افقی اور عمودی کام کرنا ہوگا.

Wednesday, 9 January 2019 - 09:52