خادم حرمین شریفین کی زیر سرپرستی مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے سائے اجتماع سے عزت مآب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کا رابطہ کانفرنس سے خطاب

عزت مآب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن بن عبد العزیز السدیس صدر امورِ مسجد حرام ومسجد نبوی وحدت اسلامی"گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے کے خطرات"کانفرنس خطاب سے اقتباسات

مقاصدِ شریعہ میں اسلامی یکہجتی کو بے حد اہمیت حاصل ہے کیونکہ لوگوں کو یکجا کرنا اصولِ دین میں سے ہے.

فقہ، دور اندیشی، حکمت اور اختلافات کو بہتر انداز میں حل کرنا، یکہجتی کےحصول اور گروہ بندی اور مخالف کو دور کرنے والے روییے کو زائل کرنے کے بنیادی عناصر میں سے ہے.

ہماری ذمہ داری ہے کہ انتہا پسند گروہوں کی طرف سے  دھماکوں، تکفیر اور سنگین شرعی خلاف ورزیوں پر شبہات کی وضاحت اور حق کو بیان کریں.

بقائے باہمی، احترامِ انسانیت اور غلو وانتہا پسندی کی دعوت دینے والوں کے خلاف عزم سے کھڑے ہونے کی حوصلہ افزائی.

انسدادِ انتہا پسندی ودہشت گردی کی اپنی کوششوں میں جدید ٹیکنالوجی اور میڈیا سے استفادہ.

مسلمانوں کو متحد کرنے میں مملکت سعودی عرب قابلِ تقلید نمونہ ہے.
 

Wednesday, 26 December 2018 - 09:04