تازہ ترین

31
Jul

رابطہ عالم اسلامی  نے سری لنکا میں منعقدہ  بین المذاہب امن سربراہ کانفرنس میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لئے چیریٹی فنڈ کا اعلان کیا اور ا س کے لئے اپنے ادارہ   عالمی ادارہ برائے ریلیف، ویلفیئر اور ڈویلپمنٹ  کے ذریعے 5 ملین ڈالر کا عطیہ پیش کیا۔

31
Jul

رابطہ کے زیر انتظام  صدرِ مملکت اور دو ہزار عالمی شخصیات کی شرکت سے منعقدہ  بین المذاہب امن سربراہ کانفرنس سے عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی خطاب کرتے ہوئے : ”برائی کسی مذہب کی نہیں بلکہ اپنی ہی نمائندہ ہے۔ اسی لئے تمام مذاہب سے  ٹکراؤ کی حالت میں ہے “۔

31
Jul

رابطہ عالم اسلامی  کے زیر انتظام صدرِ مملکت اور مذہبی رہنماؤں کی شرکت کے ساتھ  سری لنکا میں بین المذاہب امن سربراہ کانفرنس کا افتتاح۔ سری لنکا میں دہشت گردی واقعات کے پس منظر میں یہ اجلاس منعقد ہورہا ہے۔

31
Jul

رابطہ عالم اسلامی کل دار الحکومت کولمبو میں صدر محترم اور دوہزار مذہبی شخصیات کے زیر سرپرستی، اہل فکر،سیاست اور انسانی حقوق کے علمبرداروں كے ساتھ مذہبی امن کانفرنس منعقد کررہاہے،جس کے بعد کولمبو اعلامیہ جاری ہوگا۔یہ سب سری لنکا میں دہشت گردی واقعات کے پس منظر میں کیاجارہاہے۔

28
Jul

سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد العیسی سے روسی فیڈریشن مفتی کونسل کے صدر مفتی راوی عین الدین نے اپنی ملاقات میں کہاکہ:  سعودی عرب کی قیادت مسلم امت کےلئےفضل الہی ہے،جس پر روس کےمسلمان دیگرمسلمان اقوام کی طرح فخر کرتےہیں جنہیں اپنے جامع قبلہ اور قیادت کی طرف سے توجہ اور دیکھ بھال حاصل ہے۔

26
Jul

شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ماسکو میں روسی صدارتی ادارہ برائے داخلی پالیسی امور کے ڈائریکٹر محترم  میخائیل بیلوساف سے ملاقات کی۔ محترم بیلوساف نے روس میں رابطہ عالم اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں میں مشترکہ دلچسپی کے امورپر اظہارخیال ہوا۔

26
Jul

ماسکومیں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے"روس-اسلامی دنیا"اسٹریٹجک گروپ کےمنتظم محترم فرحت مخمتشین سے ملاقات کی۔ انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی۔ آپ نے ان سے ملاقات  میں اپنی مسرت کا اظہارکیا اورمشترکہ عمل کے لئے گروپ میں رابطہ کا نمائندہ متعین کیا۔

24
Jul

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے مسلم اقوام کی طرف سے روسی آرتھوڈکس چرچ  کی نفرت کے خلاف اور فروغ  امن کی  کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے عالم اسلامی اور روسی فیڈریشن کے درمیان متعدد مشترکات کی  نشاندہی کی جن پر مضبوط تعلقات کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔

24
Jul

پیٹریاچ کیرل ڈاکٹر محمد العیسی سے: "ہم  رابطہ عالم اسلامی میں آپ کی غیر معمولی سرگرمیوں کو سراہتے اور بین الاقوامی سطح پر آپ کے پُر اثر  کردار اور آپ کی علمی منزلت کا بطورامن وانصاف پسند شخصیت کے معترف ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ انسانیت کے فلاح کیلئے ہمارے تعلقات مضبوط  ہونگے"۔

24
Jul

آج صبح ماسکو میں: آرتھوڈکس چرچ کے مرکز میں ایک تاریخی اجلاس میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ماسکو اور آل رشیا کے پیٹریاچ کیرل اول شریک ہیں۔ اجلاس میں روس کے بڑے دینی رہنماؤں نے شرکت کی۔

Saving...

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز