تازہ ترین

01
Jul

سماجی امن کے لوازمات اور رکاوٹیں۔ 
-وطنیت اور بقائے باہمی کے فروغ میں مذہبی، سیاسی اور فکری اداروں کاکردار۔
رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے گھانا میں منعقدہ عالمی سیمینار میں یہ موضوعات زیرِ سخن رہے۔ 

01
Jul

حکومتی سرپرستی میں رابطہ عالم اسلامی "دینی اور نسلی اقلیات...حقوق اور واجبات" کے عنوان سے عالمی سیمنار منعقد کررہاہے، جس میں گھانا کے نائب صدر اورنامور مذہبی، سیاسی اور دانشور شخصیات شرکت کررہی ہیں۔

29
Jun

شیخ ڈاکٹر عبد اللطیف دریان، مفتی جمہوریہ لبنان، اس وقت میثاقِ مکہ مکرمہ کانفرنس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔

29
Jun

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے گھانا میں صاف پانی سے محروم خاندانوں کے لئے، ان کے گاؤں تک پانی فراہمی منصوبے کا افتتاح کیا۔

29
Jun

رابطہ عالم اسلامی نے گھانا حکومتی سرپرستی اورڈاکٹر محمد العیسی کی شرکت کے ساتھ دارالحکومت اکرا میں یتیموں کیلئے عالمی فیسٹیول کا انعقاد کیا، جس میں ہزاروں یتیموں نے شرکت کی۔رابطہ نے ہزاروں یتیموں کی کفالت،ان کے لئے پیشہ ورانہ اورتکنیکی مرکزکے قیام کا اعلان کیا۔

29
Jun

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی، گھانا کے صوبہ ماسی کے دورہ کے موقع پر اشانتی قوم کے سربراہ سے ملاقات كررہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اور اپنے لاکھوں پیروکاروں کی طرف سے افریقی بر اعظم میں رابطہ عالم اسلامی کی مؤثر کارکردگی کو سراہا۔

26
Jun

شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کی سربراہی میں رابطہ عالم اسلامی کے وفد کا عظیم استقبال۔ وفد نے جمہوریہ گھانا کے صوبہ کوماسی میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور ہزاروں طلبہ وطالبات سے ملاقات کی۔

26
Jun

عزت مآب سیکرٹری جنرل  ڈاکٹر محمد العیسی ، جمہوریہ گھانا کے صوبہ کوماسی میں ،مختلف دینی رہنماؤں کی موجودگی میں رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے پیش کردہ لاکھوں لوگوں کو غذائی  امداد تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کررہے ہیں۔

25
Jun

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی جمہوریہ گھانا کے دورے پر اکرا ائرپورٹ پہنچے ہیں۔آپ کے استقبال کے لئے نامور دینی شخصیت شیخ عثمان شاروبوتو  سمیت  سرکاری،دینی اور سینئر علماء شخصيات کی ایک بڑی تعداد موجود  ہے۔

24
Jun

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی عالمی ادارہ برائے شیوخ القراء اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ۔ اجلاس میں اسلامی دنیا کے بڑے قراء حضرات نے شرکت کی اور اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Saving...

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز