تازہ ترین

24
Jul

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے مسلم اقوام کی طرف سے روسی آرتھوڈکس چرچ  کی نفرت کے خلاف اور فروغ  امن کی  کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے عالم اسلامی اور روسی فیڈریشن کے درمیان متعدد مشترکات کی  نشاندہی کی جن پر مضبوط تعلقات کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔

24
Jul

پیٹریاچ کیرل ڈاکٹر محمد العیسی سے: "ہم  رابطہ عالم اسلامی میں آپ کی غیر معمولی سرگرمیوں کو سراہتے اور بین الاقوامی سطح پر آپ کے پُر اثر  کردار اور آپ کی علمی منزلت کا بطورامن وانصاف پسند شخصیت کے معترف ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ انسانیت کے فلاح کیلئے ہمارے تعلقات مضبوط  ہونگے"۔

24
Jul

آج صبح ماسکو میں: آرتھوڈکس چرچ کے مرکز میں ایک تاریخی اجلاس میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی ماسکو اور آل رشیا کے پیٹریاچ کیرل اول شریک ہیں۔ اجلاس میں روس کے بڑے دینی رہنماؤں نے شرکت کی۔

24
Jul

گورنمنٹ استشراق انسٹی ٹیوٹ،دنیابھر میں مشہور استشراقی تعلیمی اداروں میں سے  ایک ہے۔ "اور اسلام کے بارے میں غیر جانبدار اورمنصفانہ موقف رکھتا ہے"۔ دو سو سال سے زیادہ تجربہ کی وجہ سے اسے بلند مقام حاصل ہے جس کی وجہ سے اس کے اساتذہ کو روس کی انتظامیہ میں اعلی مناصب پر فائز کیا جاتاہے۔

24
Jul

روسی صدارتی، ڈوما اور کانگریس کے نمائندوں،  سفارتی ارکان، اور  ان کے ہمراہ  سینئر تعلیمی ماہرین اور مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا گیا۔

24
Jul

روسی سائنس اکیڈمی کے تابع گورنمنٹ استشراق انسٹی ٹیوٹ نے، ماسکو میں منعقدہ ایک تقریب میں، مسلم دنیا اور روس کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں ،شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو اعزازی ڈاکٹریٹ  کی ڈگری سے نوازا۔

23
Jul

روسی ایوان صدر ، ڈوما اور سینٹ کے نمائندوں کی موجودگی میں
روسی استشراق انسٹیوٹ نے ڈاکٹر محمد العیسی کو اسلامی دنیا اور روس کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کی کوششوں کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری سے نوازا۔

19
Jul

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سینیگال کے شہر ، تھیس میں العافیہ کلینک اور عربی واسلامی علوم مرکز منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ رہے ہیں۔

18
Jul

عزت مآب شیخ ڈاکٹر ‫محمد العیسی‬ نے برّ اعظم افریقہ میں ‫رابطہ عالم اسلامی‬ کے برّ اعظم افریقہ میں اندھے پن کی روک تھام کے پروگرام میں طبی مہم کا افتتاح کیا ۔انہوں نے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

16
Jul

براعظم افریقہ میں رابطہ عالم اسلامی کے انسانی پروگراموں کے ضمن میں عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ڈاکار کے مضافات میں فوری ریلیف کا آغاز اور سینیگالی شہر کولڈا کی طرف ہنگامی قافلہ روانہ کیا ۔

Saving...

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز