تازہ ترین

26
Aug

چیچینیا کے صدر محترم جناب رمضان قادیروف، آج اسلامی ممالک کے سربراہان کے نمائندگان، نامور اسلامی شخصیات اور وزارء کی موجودگی میں، یورپ میں سب سے بڑے جامع مسجد کے  افتتاحی تقریب کے بعد، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو جامع مسجد میں پہلے خطبۂ جمعہ کی دعوت دے رہے ہیں۔

26
Aug

چیچینا کے صدر محترم رمضان قادیروف صدارتی محل میں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کا استقبال کررہے ہیں۔ ڈاکٹر العیسی کل ان شاء اللہ یورپ کے اندر سب سے بڑی جامع مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے،جہاں رابطہ عالم اسلامی اپنے  نظام کے مطابق اسلامی عوام کی نمائندگی کرے گا۔

25
Aug

جمہوریہ چیچینیا میں یورپ کے سب سے بڑی جامع مسجد کا افتتاح،اسلامی ممالک کے نمائندگان کی شرکت،
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے  پہلا خطبۂ جمعہ دیا۔

22
Aug

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی، اٹلی میں بین الاقوامی ریمینی کانفرنس میں 6 ہزار سے زائد یورپی چیدہ شخصیات اور نوجوانوں سے متعدد فکری اور معاشرتی موضوعات پر اظہارِ خیال کررہے ہیں۔

20
Aug

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے آج قوموں کی دوستی کے لئے رمینی فورم میں  رابطہ عالم اسلامی  ونگ کا افتتاح کیا۔ اس فورم کا دس لاکھ سے زائد  لوگوں نے وزٹ کیا اور اس کا شمار یورپ کے بڑے فورمز میں ہوتاہے۔

19
Aug

ڈاکٹر عبد اللطیف بوعزیزی ۔ ڈائریکٹر عالمی انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی تہذیب،جامعہ زیتونہ:"اس سال کی حج کانفرنس نے ایک نئے مہذب دور  کی بنياد رکھی ہے ۔یہ اللہ کا فضل اور رابطہ عالم اسلامی کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے جو وہ اسلام،مسلمانوں اور تمام انسانیت کی خدمت کے لئے جدوجہد کررہاہے"۔

19
Aug

پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار جمعہ، وزیر اوقاف جمہوریہ مصر نے سالانہ حج کانفرنس میں اپنے خطاب میں کہاکہ: "ہم امن اور میانہ روی ثقافت کے قیام کے لئے کام کررہے ہیں.. اور نفرت، انتہاپسندی اور تشدد کے رجحانات کے مقابلے کے لئے  محبت اور ہم آہنگی کے پل تعمیر کررہے ہیں"۔

14
Aug

رابطہ عالم اسلامی نے مشعر منی میں اپنے سالانہ حج کانفرنس بعنوان (اسلام میں تہذیبی معانی) کا انعقاد کیا، جس میں 50 ممالک کے نامور علماء اور  دانشوروں  نے شرکت کی۔

13
Aug

شیخ محمد ہدایت نور، ڈپٹی چیئرمین انڈونیشی شوری کونسل،رکن رابطہ سپریم کونسل اور میثاق مکہ مکرمہ کی تیاری میں معاون،حج استقبالیہ میں خادم حرمین شریفین کے سامنے رابطہ کی  نمائندگی کرتے ہوئے:(ميثاق مکہ مکرمہ دستاویز جدید دور میں علمائے اسلام کی طرف سے سب سے اہم اجتماعی کام ہے)۔

12
Aug

رابطہ عالم اسلامی کے مہمانوں نے اس سال 1440 میں حج ادا کرنے والے معزز سرکاری اور اسلامی شخصیات کے لئے خادم حرمین شریفین کی طرف سے منعقدہ  سالانہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

Saving...

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز