تازہ ترین

06
Nov

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے امریکی کانگریس میں، مشی گن اسٹیٹ کے نمائندہ، ڈیبی ڈنگل سے ملاقات کی اور طرفین میں باہمی دلچسپی کے کئی اقدامات پر تبادلۂ خیال ہوا۔

06
Nov

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے وائٹ ہاؤس میں،وائٹ ہاؤس کے مشیر، جیسن گرین بیلٹ سے ملاقات کی، اور ان سے شدت پسندی اور دہشت گردی کے مسائل اور مذہبی، نسلی اور ثقافتی برادریوں کے درمیان انسانی تعلقات کو مضبوط بنانے سے متعلقہ امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

05
Nov

دورۂ امریکہ میں رابطہ عالم اسلامی کے عزت مآب سیکرٹری جنرل نے متعدد اسلامی شخصیات سے ملاقات کی، جنہوں نے آپ کو "دنیا بھر میں" ائمہ کرام کو میثاق_مکہ_مکرمہ کے مندرجات پر تربیت کا مشورہ دیا۔

04
Nov

امریکی کانگریس میں، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے ڈپٹی، جان کرٹس سے ملاقات کی۔

03
Nov

عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے امریکی سینٹ کے پادری باری بلیک سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران طرفین میں باہمی دلچسپی کے امور پر اظہارٍ خیال ہوا۔

02
Nov

قومی کونسل برائے عرب امریکی تعلقات نے نیوریارک میں متعدد سیاسی،دانشور،ذرائع ابلاغ شخصيات اور مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں ڈاکٹر محمد العیسی کی عمومی مکالمہ میں میزبانی کی.آپ کو پہلے بین الاقوامی ماہر کے طور پر کونسل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا.

30
Oct

نیویارک لائبریری نے عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو لائبریری سہولیات کے معائنے کے لئے نجی دورے کی دعوت دی ہے.

28
Oct

عالمی یہودی کونسل نیویارک کےصدرجناب رونالڈ لاؤڈر نےڈاکٹر محمد العیسی سے نیویارک میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی.
انہوں نے کہاکہ یہودی دنیا مسلمانوں کی عظمت سے آگاہ اورشیخ العیسی اسلامی دنیا کے لئے ایک قابل احترام حوالہ ہیں

26
Oct

رابطہ عالم اسلامی نےنیویارک میں نسلی تفاہم تنظیم کےساتھ معاہدہ پردستخط کئے۔ڈاکٹر محمد العیسی نے تنظیم کے صدر ربی مارک شنائر سے ملاقات کی،جس میں صدر نے کہا کہ ان کے اور ان کے ادارہ کے لئے باعث فخر ہے کہ وہ مشترکہ اقدار کےفروغ کے لئے رابطہ کی بین المذاہب مکالمہ کوششوں کا حصہ ہیں۔

Saving...

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز