عالمی ادارہ برائے امداد، فلاح وبہبود اور ترقی

ادارے کا تعارف

 عالمی ادارہ برائے امداد فلاح وبہبود اور ترقی، مملكت سعودی عرب کی بھلائی  کی پختہ ثمرات میں سے ایک ہے۔یہ ادارہ دنيا کے اکثر ممالک  (95 ممالک) میں اپنے مکاتب اور نمائندگان کے ذریعے  اپنی متنوع   امدادی سے لے کر تعلیمی  ،معاشرتی ،صحت اور ترقیاتی  سروسز  پیش کرتی ہے۔

 اس ادارے کی بنیاد،  رابطہ عالم اسلامی کی مجلس تأسیسی  کے بیسویں  اجلاس  منعقدہ 15-27 ذی القعدہ 1398 ھ بمقام مکہ مکرمہ کے فیصلے پر کی رکھی گئی ۔اور  اس ادراے کی شاہی منظوری کا صدور 30/2/1399ھ کو ہوا۔یہ ادارہ   عالمی معیار کا ایک اسلامی، فلاحی تنظیم    اور رابطہ عالم اسلامی کی ایک شاخ ہے۔مخیر حضرات کے تعاون سے   ان کے عطیات دنیا میں  ضرورت مند اور خستہ حال بھائیوں تک پہنچاتاہے۔

اپنے امدادی کاموں کی مناسبت سے یہ ادارہ   یتیموں کی کفالت، دعوت کی نشرواشاعت، مساجد، مدارس    اور تعلیمی،اور پیشہ ورانہ تربیت کے مراکز  کی تعمیر اور کنویں کھودنے کے کام سرانجام دیتی ہے۔

ادارہ بین الاقوامی امدادی نظام کا ایک سرگرم رکن ہے۔ اس نے امدادی میدان میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے اداروں کا اعتماد حاصل کیا  ،اور بیشتر ممالک  اور قدرتی آفات زدہ علاقوں میں اقوام متحدہ کے پروگرام کے نفاذ کی نگرانی کی۔

ادارے کے اہداف

ادارے کے درج ذیل اہداف ہیں:

  • دنیا کے مختلف  حصوں میں پناہ گزین اور  آفات وقحط میں مبتلا  ضرورت مند افراد کی مدد اور  متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا۔
  • اسلامی معاشروں میں تہذیبی پہلو میں ترقی میں تعاون (دعوتی، تعلیمی، صحت ،معاشرتی) اور دیگر پہلوؤں میں معاونت۔
  • عطیہ دہندگان اور معاونین  کا اعتماد حاصل کرنا۔
  • مسلم کمیونٹیز میں چیدہ مؤثر شخصیات  کی دیکھ بھال کرنا۔
  • خصوصی ضروریات کے حامل افراد  کی تعلیم اور تربیت کی نگہداشت کرنا۔
  • اسلامی معاشرے میں رضاکارانہ   خدمت  کی روح اور خود انحصاری کو مضبوط کرنا۔
  • مشترکہ مقاصد  کے حامل ایسوسی ایشنز ،کارپوریشنز اور ادارہ جات سے  ان کے ہیڈ کوارٹر ممالک کے اندر یا اس  سے باہر تعاون اوریکجہتی پیداکرنا۔

ادارہ کے ذرائع

ادارہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے خلافِ شریعتِ اسلامیہ  کے علاوہ  ہر  ذریعہ کو اختیارکرتاہے،  خاص طورپر  درج ذیل  ذرائع  کو:

  • ادارہ ولاۃ امر،  اہل تجارت اور شہریوں میں سے بلند پایہ ہمت افراد،  اہل خیر کے عطیات  حاصل کرتاہے  اور مسلمانوں کو رضاکارانہ خدمت اور عطیات کے لئے ترغیب دیتاہے۔
  • حوادث اور آفات سے متاثرہ  ضرورت مند اور زخمیوں کے لئے مختلف سطحوں پر دعوتی ،امدادی ،سوشل ،صحت اور ترقیاتی  پہلوؤں سے مساجد اور مدارس کے قیام سمیت   امداد فراہم کرنا ۔
  • ضرورت مند مسلم کمیونٹیز میں  ہسپتال اور ڈسپنسریوں کا قیام اور  ان  کا انتظام اور ڈویلپمنٹ۔
  • مسلمان یتیم بچوں کی کفالت اور ان کے لئے سماجی مراکز کا قیام اور انتظام کرنا۔
  • ایسے منصوبے اور پروگرام بنانا  جو ادارہ کے  ذرائع میں اضافہ اور اس کے مقاصد کے حصول میں معاون ہوں۔

 

سرگرمیاں اور خدمات

ادارہ مندرجہ ذیل مقاصد کے حصول کے لئے  کوشاں ہے:

  • دنیا کے  مختلف حصوں میں پناہ گزین اور آفات وقحط میں مبتلا  محتاج افراد کی  مدد  اور  متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا۔
  • اسلامی معاشروں میں مختلف تہذیبی پہلو ؤں میں ترقی میں معاونت۔
  • عطیہ دہندگان اور معاونین  کا اعتماد حاصل کرنا۔
  • مسلم کمیونٹیز میں چیدہ مؤثر شخصیات  کی دیکھ بھال کرنا۔
  • خصوصی ضروریات کے حامل افراد  کی تعلیم اور تربیت کی نگہداشت کرنا۔
  • اسلامی معاشرے میں رضاکارانہ   خدمت  کی روح اور خود انحصاری کو مضبوط کرنا۔
  • مشترکہ مقاصد  کے حامل ایسوسی ایشنز ،کارپوریشنز اور ادارہ جات سے  ان کے ہیڈ کوارٹر ممالک کے اندر یا اس  سے باہر تعاون اوریکجہتی پیداکرنا۔

تاريخ الإنشاء : 1398/11/27هـ  بمطابق  1978/10/29م 

 

رابطہ کے لئے:
سیکرٹری جنرل: عبدالرحمن بن محمد المطر 
ٹیلی فون: 0096626515411 - 0096626512333
فیکس: 0096626512997 - 0096626518491
ایمیل: relief@iirosa.org
ویب سائٹ: www.EGATHA.org

پتہ:
مملکت سعودی عرب-جدہ
پوسٹ بکس 14843 جدہ 21434

رابطہ کا تعارف

رابطہ عالم اسلامی(مسلم ورلڈ لیگ) مکہ مکرمہ میں واقع ایک مکمل اسلامی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے.

اهم كٹیگریز