![رابطہ عالم اسلامی کا اسرائیلی بستیوں سے اشیا کی درآمد پر برطانوی حکومت کی پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم](/sites/default/files/rabth-alm-aslamy-ka-asray-yly-bstywn-sy-ashya-ky-dramd-pr-brtanwy-hkwmt-ky-pabndy-ky-fysly-ka-khyrmqdm.jpg) مکہ مکرمہ:
رابطہ عالم اسلامی نے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ان بستیوں سے متعلق خدمات پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ رابطہ نے کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، اسپین، سویڈن اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ دو ریاستی حل سے متعلق بیان کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔

رابطہ کے جنرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں، سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے فلسطینی عوام کے تاریخی اور قانونی حق کی حمایت پر مبنی اس اہم اور ذمہ دارانہ مؤقف کو سراہتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی تمام خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں سمیت کسی نئے آبادیاتی یا جغرافیائی حقیقت کو مسلط کرنے کی اس کی کوششوں کے خلاف مؤثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔

انہوں نے اس سلسلے میں مملکتِ سعودی عرب، مملکتِ اردن، متحدہ عرب امارات، جمہوریہ انڈونیشیا، اسلامی جمہوریہ پاکستان، جمہوریہ ترکیہ، ریاستِ قطر اور جمہوریہ مصر کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کو بھرپور سراہا، نیز فلسطینی عوام کے ساتھ ان کی مضبوط یکجہتی اور ان کے جائز حقوق کی مستقل حمایت کو بھی سراہا، جن میں سرفہرست دو ریاستی حل کے تحت متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق اپنی ریاست کے قیام کا حق ہے۔ انہوں نے اسے خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ قرار دیا۔

**تاریخ مطلب** پنج‌شنبه, 10 سپتامبر 2026 -

برچسب‌ها[بیانیه های رسمی](/fa/official-press-releases)

[](https://www.addtoany.com/share#url=https%3A%2F%2Fthemwl.org%2Ffa%2Frabth-alm-aslamy-ka-asrayyly-bstywn-sy-ashya-ky-dramd-pr-brtanwy-hkwmt-ky-pabndy-ky-fysly-ka&title=%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%B7%DB%81%20%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%20%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C%20%DA%A9%D8%A7%20%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%20%D8%A8%D8%B3%D8%AA%DB%8C%D9%88%DA%BA%20%D8%B3%DB%92%20%D8%A7%D8%B4%DB%8C%D8%A7%20%DA%A9%DB%8C%20%D8%AF%D8%B1%D8%A2%D9%85%D8%AF%20%D9%BE%D8%B1%20%D8%A8%D8%B1%D8%B7%D8%A7%D9%86%D9%88%DB%8C%20%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA%20%DA%A9%DB%8C%20%D9%BE%D8%A7%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%20%DA%A9%DB%92%20%D9%81%DB%8C%D8%B5%D9%84%DB%92%20%DA%A9%D8%A7%20%D8%AE%DB%8C%D8%B1%D9%85%D9%82%D8%AF%D9%85)